صنعاء،19جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یمن میں سعودی عسکری اتحاد کے ایک فضائی حملے میں کم از کم بیس عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ یمنی حکام نے بتایاکہ مغربی صوبے تعز کے ضلع موزع میں ایک طیارے سے کیے گئے حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں کی تعدادنہیں بتائی گئی تاہم ان میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذرائع نے بھی اس ہلاکت خیز حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں سے اکثر ایک ہی خاندان کے ارکان تھے۔